رومان رئیس کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلیے خون کا عطیہ

April 04, 2020

پاکستان کے کرکٹر رومان رئیس تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کے لیے میدان میں آگئے۔

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے لیے خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی آئی ہے،نوجوان کرکٹر رومان رئیس نے اس حوالے سے آواز پر لبیک کہا اور عمیر ثنا تھیلیسیمیا سینٹر پہنچ کرخون کا عطیہ دیا۔

کھیلوں کے حلقوں میں رومان رئیس اس جذبے کو بے حد سراہا جارہا ہے۔