میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف ازہر منیر کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا ساتواں روز

April 04, 2020

میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف ازہر منیر کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا ساتواں روز

روزنامہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں سینئر صحافی ازہر منیر کا بھوک ہڑتالی کیمپ ساتویں روز بھی جاری رہا۔

ازہر منیر کہتے ہیں کہ وہ نہ کسی کے کہنے پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں نہ کسی کے کہنے پر ختم کریں گے، جب تک میر شکیل الرحمٰن کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتار ی پر سینئر صحافی اور مصنف ازہر منیر نےلاہور پریس کلب کے سامنے7دن سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔

جیو نیوز کے چیف ایگزیٹو میر ابراہیم کی نمائندگی کرتے ہوئے روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر سہیل وڑائچ اور جیو نیوز لاہور کے بیورو چیف رئیس انصاری نے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی۔

ازہر منیر کا کہنا تھا کہ وہ نہ کسی کے کہنے پر بیٹھےہیں، نہ ہی کسی کہنے پر بھوک ہڑتا ل ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کے کیس کا جائزہ لیا تو یہ جعلی کیس نکلا، نیب کا کالا قانون ہے جبکہ ویریفکیشن کے مرحلے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا اور بھوک ہڑتا ل کرنے پر سوشل میڈیا پر بہت گالم گلو چ کی گئی۔