گوگل کا پاکستانی اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو خراج تحسین

April 05, 2020

گوگل کا پاکستانی اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو خراج تحسین

لندن ( جنگ نیوز)عالمی سرش انجن گوگل نے پاکستانی اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ڈوڈل اُنکے نام کردیا۔ گوگل کے اس نئے ڈوڈل میں سات بار برٹش اوپن اسکواش چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے ہاشم خان کوزندگی کے مختلف مقابلوں میں کورٹ میں اسکواش کھیلتے دکھایا گیا ہے۔ہاشم خان بین الاقوامی اسکواش میں پاکستان کا پہلا تعارف تھے۔ ہاشم خان نے 1951 میں پہلی بار برٹش اوپن جیتا اور ان کی یہ کامیابی دراصل سکواش کورٹ میں پاکستان کی برتری کی ابتدا تھی۔