جوڈیشل مجسٹریٹ کا مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم

April 05, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سہیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ شہری قادر سہیل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان علی اور نبیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔شہری قاسم کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی رقم اور موبائل فون ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان مقصود اور علیکو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ۔ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اجمل کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فیصل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ۔موبائل فون چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم خالد کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا گیا ۔