حکومت شعبہ صحت کے لئے کوئی تعاون نہیں کررہی،ڈاکٹر عدنان

April 05, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن ملتان کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عدنان نے کہا ہے کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صحت کے شعبہ کے لئے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کر رہیں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی اقدامات نہیں کئے جارہے۔ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز کی جانب سے ڈاکٹروں سمیت نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں این 95 ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے اور پوری قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔