کراچی، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

April 05, 2020

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے۔