پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 1133 ہے، عثمان بزدار

April 05, 2020

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1133 ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے 33 اضلاع میں 10 ہزار 623 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 296 کیسز مثبت آئےہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قرنطینہ میں موجود افراد کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔