لاہور: کورونا وائرس میں مبتلا مریضہ دم توڑ گئی

April 06, 2020

لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریضہ دم توڑ گئی، 66 سالہ خاتون چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور ریاض احمد ہاشمی کی اہلیہ تھی۔

چیف ایگزیکٹو میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق میو اسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس میں مبتلا 66 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

ایم ایس میو اسپتال کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون 31 مارچ کو میو اسپتال میں داخل ہوئی تھی،جاں بحق ہونے والی خاتون کو ایدھی رضا کاروں نے ایس او پیز کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔