فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی

April 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد تھانے کی حدودگول مارکیٹ جامع مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے23سالہ حمزہ ولد یوسف زخمی ہو گیا،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی۔ملیر سٹی تھانے ک حدود ملیر مہران گوٹھ گلگت پاڑہ میں فائرنگ سے 45سالہ محبوب ولد گل محمد زخمی ہو گیا،جسےجناح اسپتال کیاگیا ،ذرائع کے مطابق اسےجھگڑے کے دوران ٹانگ میں گولی لگی جس سے زخمی ہوا ہے۔