نوشین جاوید امجد چیئرپرسن FBR تعینات

April 06, 2020


نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیٹ کرکے نوشین جاوید امجد کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد شبر زیدی کی اعزازی طور پر چیئرمین کی تقرری فوری ختم کردی گئی ہے۔

نوشین جاوید امجد ان لینڈ سروس کی گریڈ 22 کی افسر ہیں۔

واضح رہے کہ شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر تھے اور ان کی غیر موجودگی میں نوشین جاوید امجد قائم مقام چیئر پرسن ایف بی آر کے کام کر رہی تھیں تاہم اب انہیں باضابطہ طور پر چیئرپرسن ایف بی آر لگایا گیا ہے۔