لاک ڈاؤن یقیناً ایک مشکل لیکن ضروری اقدام تھا، مرتضیٰ وہاب

April 06, 2020

سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن یقیناً ایک مشکل ترین فیصلہ تھا، اور سندھ حکومت کو اس بات کا ادراک تھا کہ زیادہ تر آبادی غریب افراد پرمشتمل ہے۔ لیکن کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا سے نمنٹنے کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کے مثبت اثرات بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 130 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک سندھ میں 253 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ کسی بھی صوبے میں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔