وزیر اعظم نے آٹا، چینی سے منسلک تمام فیصلے کیے، مریم اورنگزیب

April 06, 2020

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےآٹا، چینی سے منسلک تمام فیصلے کیے اور وہ ہی ای سی سی کے تمام فیصلوں کی منظوری دیتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کابینہ میں ردوبدل پر ردِعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایک عہدہ لے کر دوسرا دینا عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ایف آئی اے رپورٹ میں درج تمام فیصلوں کی منظوری دیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سرکس کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جب تک گرفتارنہیں ہوتے آٹا، چینی چوری کاجواب نہیں ملےگا۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم ایک ٹوئٹ اور ردوبدل کرکے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتے۔