ڈاکٹرز پر تشدد قابل مذمت، وزیرصحت بلوچستان مستعفی ہوں، رضا ربانی

April 06, 2020

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کوئٹہ میں ڈاکٹرز اورطبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے اور بلوچستان کے وزیرصحت سے مستعفی ہونے کا مطابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نےکوروناوائرس سے فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے اور مریضوں کا علاج کرنے والوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا۔ ڈاکٹرز اور طبی عملہ حفاظتی سامان کے بغیر کورونا کا مقابلہ کررہا ہے، اور یہ لوگ قوم کا فخر ہیں۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز پر تشدد کرنے والے افسران کو عہدے سے فارغ کیا جائے اور ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعے پر وزیر صحت بلوچستان فوری مستعفی ہوں۔