پنجاب: کورونا کے مزید 436 کیسز، مجموعی تعداد 1816 ہوگئی

April 06, 2020

پنجاب: کورونا کے مزید 436 کیسز، مجموعی تعداد 1816 ہوگئی

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 436 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 1816 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور کیمپ جیل میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ایران سے آنے والے 577 زائرین، 527 تبلیغی افراد جبکہ 663 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اسی طرح صوبے میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے کے 28 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

لاہور میں کورونا وائرس کے 291 کنفرم مریض ہیں، ننکانہ میں 13، قصور میں 8 جبکہ شیخوپورہ میں کورونا کا ایک مریض ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق راولپنڈی میں 58، جہلم میں 30، اٹک میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح گوجرانوالہ میں 32، سیالکوٹ 17، ناروال 6، گجرات میں 93 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔