149سال پرانا گالف ٹورنامنٹ منسوخ

April 07, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وجہ سے149سالہ پرانا گالف ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ پیر کو منتظمین نے اعلان کیا کہ رائل سینٹ جارجز گالف کلب سنڈوچ میں جولائی میں ہونے والی149اوپن گالف چیمپئن شپ اب اگلے سال ہوگی۔ یہ سال کے چار میں سے پہلا اوپن گالف ٹورنامنٹ ہے جسے منسوخ کیا گیا جبکہ جون میں یو ایس اوپن کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔