پی آئی اے کی ایئرہوسٹس بھی کورونا وائرس کاشکار

April 07, 2020

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس بھی کورونا وائرس کاشکار

لاہور (این این آئی) پی آئی اے کی ایئرہوسٹس بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئی ۔ بتایاگیاہے کہ ٹائون شپ کی رہائشی پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس دو روز قبل لندن سے آنے والی پرواز سے لاہور آئی تھی جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر پہلے ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال جبکہ بعد میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔