الخدمت فائونڈیشن کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کیلئے حفاظتی لباس‘ ماسک، گائون کا تحفہ

April 07, 2020

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں، کورونا وائرس کیخلاف نبرد آزما ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر کو الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی لباس (پی پی ای)، ماسک، گائون، سینیٹائزر، مالٹوں اور کھجوروں کا تحفہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمر نے الخدمت فائونڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم، پیما سنٹرل کونسل کے رکن ڈاکٹر محمد طاہر بھی تقریب میں موجود تھے۔ بعدازاں وبائی مرض سے نجات کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔