سعودی عرب، نومولود بچے نے کورونا کو شکست دے دی

April 07, 2020

سعودی عرب میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے نومولود بچے کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا۔

سعودی عرب کے شہر الدوامی جنرل اسپتال میں کورونامیں مبتلانومولود بچے خالد کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچے کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جس کے بعد اسے طبی یونٹ کے ساتھ والدین تک پہنچادیا گیا ہے۔

بچے کے والدین نے بیٹے کی صحت یابی اور سلامتی پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد اسپتال انتظامیہ کے مثالی رویے اور تعاون کو سراہا۔