فرنٹ لائن اسٹاف کا ایک دوسرے کو خراج تحسین پیش

April 07, 2020

اسپین میں کورونا وائر س کی عالمی وباسے لڑتے فرنٹ لائن اسٹاف نے ایک دوسرے کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسپین میں باہمت اور فرض شناس فرنٹ لائن اسٹاف نے ایک دوسرے کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور اسپتال کے باہر کھڑے ہوکر طبی عملے نے تالیاں بجائیں جبکہ پولیس اہلکاروں نے اپنی موبائل کے سائرن بجائے۔