یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 10 ارب روپے جاری

April 08, 2020

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 10 ارب روپے جاری

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 10ارب روپے جاری کردیئے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے ہیں اور ان 50ارب روپے میں سے 10ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیئے ہیں۔عمر لودھی نے بتایا کہرواں ماہ کے پہلے 4 روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی جبکہ اسٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے۔کوشش ہے اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے۔