سلاٹرز ہائوس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

April 08, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں موجود سلاٹر ہاوس کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن ، تحصیل کونسلز اور ٹاون کمیٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا ۔ پنجاب حکومت نے سات روز کے اندر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔