تعمیراتی پیکیج سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے اہم ثابت ہو گا

April 08, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) خیبر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جعفر خان نے وزیراعظم کے تعمیراتی انڈسٹری پیکیج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکیج سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے اہم ثابت ہو گا ٹیکس میں چھوٹ سرمایہ کے بارے میں پوچھ گچھ نہ کرنا اور تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینا خوش آئند ہے۔ تاہم تمام تعمیراتی شعبے سے وابستہ سرمایہ کاروں کے ساتھ بیٹھ کر اس پیکج کو عملی شکل دی جائے تاکہ اعتماد میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز کو موجودہ مشکل وقت میں ریلیف دیتے ہوئے انہیں صبح دس سے چھ بجے تک دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کا کاروبار متاثر نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جا رہا ہے۔