مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ ‘ شہریوں کی زندگی اجیرن

April 08, 2020

پشاور(لیڈی رپورٹر)پشارو شہر کے مختلف علاقوں میں جاری گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، شہر کے مختلف علاقوں ،گلبہار،گنج، سرکی گیٹ محلہ باقر شاہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کوصبح شام مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ شہریوں نے مزید کہا کہ اب جب کہ سردیاں ختم ہوچکی ہیں اور گیس کی طلب میں واضح کمی آئی ہے لیکن محکمہ گیس کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپڈا اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی کارکردگیکا جائزہ لیا جائے اور ناقص کارکردگی کی وجوہات بننے والے عوامل کو ڈھونڈ نکالا جائے تاکہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے۔شہریوں نے حکومت سے گیس اور بجلی کے بلوں کی مد میں ریلیف کا بھی مطالبہ کیا۔