مخصوص یونیفارم، ماسک، گاون اور دستانے نہیں مل رہے،ینگ نرسز

April 08, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) خیبرپختونخوا ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی چئیرپرسن کوثر نیازنے کیا ہے جو اس عالمی وبا میں اپنے آپ کو خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں لیکن ذاتی حفاظتی سامان یعنی مخصوص یونیفارم، ماسک، کورآل، گاون اور دستانے وغیرہ نہیں مل رہے۔ میڈیا پہ آواز اٹھائی، متعلقہ لوگوں کو بھی آگاہ کیا لیکن پھر بھی بہت کم نرسز کو یہ سامان ملا ہیں جبکہ حکومت بھی کوئی ایکشن نہیں لے رہی میڈیا سے بات چیت کے دوران کوثر نیاز نے کہا ہے کہ نرسز، پیرامیڈیکل اور باقی محکمہ صحت کے سٹاف کو حکومت سلام تو کررہی ہیں لیکن وائرس سے ان کو محفوظ رکھنے کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں کررہی ۔