گوجرانوالہ ، دو ہینڈ گرنیڈ سمیت ملزم گرفتار

April 08, 2020

گوجرانوالہ پولیس نے کوٹ شاہاں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کوٹ شاہاں میں سرچ آپریشن کے دوران ساجد نامی ایک شخص کو مشکوک بیگ دیکھ کر روکا گیا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اسے تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے بیگ کی تلاشی لینے پر دو ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ، ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیںتاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ ملزم ہینڈ گرنیڈ کہاں سے لیکر آیا اور کس مقام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔