کورونا فنڈ،جوز بٹلر نے اپنی شرٹ نیلام کردی

April 08, 2020


کورونا کے خلاف جنگ میں فنڈ جمع کرنے کے لیےآئی سی سی ورلڈ کپ فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جوز بٹلر نے اپنی شرٹ نیلام کردی ہے۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے اپنی ورلڈ کپ فائنل کی شرٹ نیلامی کے لیے پیش کی تھی۔

جوز بٹلر کی شرٹ 65 ہزار ایک سو پاونڈز میں نیلام ہوئی ہے۔

جوز بٹلر یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیئے قائم چیریٹی فنڈ میں دیں گے