عافیہ صدیقی تک رسائی سے متعلق درخواست دائر

April 08, 2020

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکا میں قید اپنی بہن عافیہ صدیقی تک رسائی سے متعلق درخواست دائر کردی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ درخواست امریکا میں کورونا وائرس کے خدشے کے بعد دائر کی ہے۔

عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، منسٹری آف ہیومن رائٹس کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا ہے۔

فوزیہ صدیقی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جو قیدی قتل کے الزام میں گرفتار نہیں امریکا ان کو واپس کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی ایک سیاسی قیدی ہیں ان کو بھی حکومت پاکستان واپس لائے۔