عثمان بزدار ٹویٹر پر چھا گئے

April 08, 2020

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ٹویٹر پر چھا گئے، وسیم اکرم پلس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر وسیم اکرم پلس اس وقت سر فہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب کے کورونا کے خلاف اقدامات کی تعریف کی جارہی ہے۔

مذکورہ ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے 64 ہزار سے زائد افراد نے عثمان بزدار کے اقدامات پراظہار رائے کیا۔

صارفین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لیبز، ٹیسٹ صلاحیت بڑھانے سمیت دیگر امورکی تعریف نھی کی جارہی ہے۔