ایکسپورٹ آرڈرز کے حامل صنعتی یونٹس کو استثنیٰ مل گیا

April 08, 2020

حکومت نے ایکسپورٹ آرڈز رکھنے والے صنعتی یونٹس کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا۔

حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، استثنیٰ پانے والے 32 یونٹس میں اکثریت ٹیکسٹائل سیکٹر کے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی یونٹس کو لاک ڈاؤن کے دوران استثنیٰ 7 اپریل تک کے لیے دیا گیا تھا، جس میں 14 اپریل تک توسیع دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کی اجازت صرف ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہونے سے بچانے کے لیے دی گئی ہے۔

حکومت نے استثنیٰ پانے والے صنعتی یونٹس کو پہلے ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور پتوکی کے صنعتی یونٹس استثنیٰ پانے والوں میں شامل ہیں۔