لاک ڈاؤن کے دوران صبا فیصل اپنے بیٹوں کیساتھ گھر کے کام کرنے میں مصروف

April 09, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جسکی وجہ سے عالمی دنیا بھی تشویش میں مبتلا ہے۔اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے وہیں پاکستان سمیت کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔ لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں شوبز شخصیات نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعد گھریلو کاموں میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔پاکستان کی نامور اداکارہ صبا فیصل بھی لاک ڈاؤن کے دوران نہ صرف کھانا خود پکا رہی ہیں بلکہ گھر کی صفائی ستھرائی بھی کر رہی ہیں جبکہ صبا فیصل کی اپنے اداکار بیٹوں ارسلان فیصل اور سلمان فیصل کے ساتھ کارپٹ دھونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔