بلدیاتی اداروں سے قرنطینہ سینٹرز کی رپورٹ طلب

April 09, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈویژن میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے بنائے جانیوالی قرنطینہ سنٹرز کی رپورٹ طلب کر لی ہے، حکومت کی جانب سے تمام ڈویژن میں قرنطینہ پر فراہم کی جانیوالی سہولیات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس ضمن میں میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیز کو قرنطینہ کی تعداد اور سہولیات کی رپورٹ فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔