کوئٹہ: غیر حاضر اہلکار کی فائرنگ سے ASI جاں بحق

April 09, 2020

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں چھاپے کے دوران بلوچستان کانسٹیبلری کے غیر حاضر اہلکار کی فائرنگ سے بروری تھانے کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بدھ کی شب بروری تھانہ کے اے ایس آئی برات علی کی سربراہی میں بروری پولیس نے بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار حیدر علی کے خلاف اسکی اہلیہ کی جانب سے دائر مقدمے میں گرفتار ی کے لئے اسکے گھر پر چھاپہ مارا تو حیدر علی نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی برات علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔