نرس پر کھانسنا مریض کو مہنگا پڑ گیا

April 09, 2020

برطانیہ کے شہر لیورپول میں نرس پر کھانسنے والے 50 سالہ مریض ڈیوڈ نیوٹن کو 6 ماہ قید اور 300 پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔

مریض ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج تھا۔

نرس کی جانب سے کھانسنے اور تھوکنے سے منع کرنے پر مریض نے نرس پر دوبارہ کھانسا تھا، اسپتال انتظامیہ نے پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو طلب کیا۔

برطانوی پولیس نے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور 300 پاؤنڈ جرمانہ نرس کو بطور ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔