اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور کھولے جائیں گے

April 09, 2020

اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور کھولے جائیں گے

صارفین کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں کل موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کا افتتاح کیا جائے گا۔

مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مل کر کل موبائل اسٹورز کھولے جائیں گے۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا کہ یہ سبسڈی ضرورت مندوں کے لیے ہے، سیٹھوں، سرمایہ کار اور مال دار لوگوں کے لیے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی اور آٹے کا مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دالوں کی درآمد میں مسئلہ آیا تھا، تاہم آئندہ دو روز میں دالوں کی فراہمی کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔