پی آئی اے، ریلیف فلائٹس میں اضافہ

April 10, 2020

پی آئی اے، ریلیف فلائٹس میں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ریلیف فلائٹس میں اضافہ کر دیا ہے ، اس سلسلے میں 10اپریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائے گا جبکہ 11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پروازآذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پرواز بھرے گی اور 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئے گی۔11 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور جائے گی اور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانی واپس لائے گی ۔11 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ فرانس جائے گا جو پاکستان سے فرانسیسی شہریوں اور رہائشی افراد کو لےکرجائے گا،12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو جاپانی شہریوں اور ضروری سامان لے کہ روانہ ہوگی ،13 اپریل کو خصوصی طیارہ تھائی لینڈ میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بنکاک سے اسلام آباد لائے گا ۔