کورونا، ایکواڈور میں صورتحال بدتر، سڑکیں لاشوں سے بھر گئیں

April 10, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال ابتر ہو چکی ہے اور اسپتالوں میں مریض اور لاشیں رکھنے کیلئے جگہ ختم ہو چکی ہے۔ کئی مقامات پر لاشیں تابوت میں ر کھ کر سڑکوں پر چھوڑ دی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے اسپتالوں میں بستر، دوائوں، وینٹی لیٹرز اور حفاظتی ساز و سامان کی شدید قلت ہے ۔