جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن 62 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

April 10, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے تھانہ مخدوم رشید اور تھانہ بدھلہ سنت کے علاقوں قصبہ مخدوم رشید اور بستی نواب شاہ میں سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران 01 ملزم کو گرفتارکیا گیا اور 62 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی- آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔