وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی مدت بڑھادی

April 10, 2020

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی مدت بڑھادی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن میں 5 روز بڑھادیے ہیں اب آخری تاریخ 15 اپریل ہوگی۔

اس موقع پر نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نےکہا کہ اب تک رجسٹر ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے مشکل وقت میں ہمارے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے خلاف جہاد لڑنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد ٹائیگر فورس کے ممبر بن چکے ہیں لیکن ہم اس میں مزید اضافہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےکہ ہیلتھ ورکرز، نرسز، ڈاکٹرز یا وہ افراد جن کا صحت کے شعبے میں تجربہ ہے، چاہتا ہوں کہ وہ خود کو رجسٹر کریں۔