لاہور، ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد زخمی

April 22, 2020

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے میں 2 ڈاکو گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تو گھر میں موجود افراد نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزمان فرار ہونے لگے تو لوگوں نے انہیں پکڑ لیا۔

پکڑے گئے ملزمان پر لوگوں نے تشدد کیا اور بعد میں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔