چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، شہباز گل

April 22, 2020

چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، شہباز گل

حکومتی ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے والی اعلیٰ شخصیات بھی شبہ ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا۔

اس حوالے سے حکومتی ترجمان شہباز گل نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔