لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شاد باغ کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد امان ﷲ اور ٹیپو جاں بحق ہوگئے۔
حملہ آور کار پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔