مائیکروسوفٹ نے فل اسٹاپ کے بعد ڈبل اسپیس کو متروک قرار دیدیا

April 30, 2020

فل اسٹاپ کے بعد دو اسپیس دینا غلط ہوتا ہے لیکن مائیکرو سوفٹ ورڈ نے اب جملوں کے درمیان فارمیٹنگ ایرر کے لیے دو اسپیس دیئے ہیں۔ مائیکرو سوفٹ کے اس نئے اسٹینڈرڈ کو زیادہ تر اسٹائل گائیڈز نے اپنالیا ہے۔

یہ نیا طریقہ کار مائیکروسوفٹ نے اپنے مشہور ورڈ پروسسینگ ایپلی کیشن میں شروع کیا ہے ایک بلیو ویوی لائن (کسی غلطی کو درست کرانے کے لیے لفظ کے نیچے والا چیکر) کے ساتھ ظاہر کیا جائے گا۔

ڈبل اسپیسنگ کا استعمال ٹائپ رائٹنگ دور کا پرانا طریقہ تھا جس میں مساوی چوڑائی کے کیریکٹرز کے مونو اسپیس فونٹس کے ہوتے تھے اور اسکا واضح مطلب یہ ہوا کرتا تھا کہ جملہ ختم ہوگیا ہے۔

متناسب وقفہ کاری یا اسپیسنگ ٹائپ رائٹرز میں 1944میں متعارف کروایا گیا تھا، تاہم اضافی اسپیس کے استعمال کو غیر ضروری سمجھا گیا تاکہ باآسانی پڑھنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

لیکن پھر بھی ڈبل اسپیسنگ کی یہ روایت جاری رہی، یہ بات ان لوگوں کے علم میں رہی ہے جنہوں نے شروع کے عہد میں ٹائپ رائٹر پر ٹائپنگ سیکھی۔

اب یہ نیا طریقہ آہستہ آہستہ ورڈ پر متعارف کرادیا جائے گا، اسکا مطلب یہ ہوگا کہ ورڈ استعمال کرنے والے کا اس وقت تک اس نئے وارننگ سے سامنا نہیں ہوگا جب تک کہ وہ اپنے سوفٹ ویئر کو اپ ڈیٹ نہ کرلے۔

اس انداز سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ امکان ہے کہ مشور زمانہ ورڈ پروسسینگ سوفٹ ویئر غلطی کو نظر انداز کردے۔ اس سلسلے میں مائیکرو سوفٹ کے پارٹنر ڈائریکٹر برائے پروگرام منیجمنٹ کرک گریگرسن نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ساری باتوں کا لب لباب یہ ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ اس نئے طریقہ کو اپنی پسند کے مطابق استعمال کیا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے تمام لکھنے والوں کی ترجیح میں یہ شامل نہ ہو، اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ استعمال کنندگان اسے ٹیسٹ کریں۔ انکی تجاویز کو قبول کرنا یا نہ کرنا یا پھر مسترد کرنا ایڈیٹر کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائیکروسوفٹ اب یہ کہہ رہا ہے کہ ایک جملے کے بعد ڈبل اسپیس دینا غلط ہے لہٰذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک اسپیسر جیت گیا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکروسوفٹ اسپیلنگ اینڈ گرامر چیک میں تبدیلی پہلی بار یونیورسٹی آف ڈینور کے اسٹرم کالج آف لا کے پروفیسر ایلن چن نے کی تھی۔