ملک میں کورونا مریض 17439، ہلاکتیں 391

May 01, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 17 ہزار 439 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 391 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 12 ہزار 660 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 388 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 340 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 106ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 6 ہزار 675 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 118 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 627 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 146 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 49 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 14 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 339 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، SHP سمیت 3 پولیس ملازمین کورونا کا شکار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 343 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 66 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔