25 سال سے کم عمر 60فیصد نوجوان تمباکو نوشی میں ملوث ‘سجاد احمد چیمہ

May 03, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوسائٹی برا ئے تحفظ حقوق اطفال سپارک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان پندرہ ممالک میں شامل ہے جو تمباکو سےہونے والے صحت کے مسائل سے سب سے زائدہ دوچار ہیں، عالمی تمباکو سروے (جی اے ٹی ایس) کے 2015 کے نتائج کے مطابق 6 سے 15 سال کی عمر کے تقریبا 1000 سے 1200 پاکستانی بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کردیتے ہیں۔