کم جونگ ان نے سرجری نہیں کرائی، جنوبی کوریا

May 04, 2020

سیئول(جنگ نیوز)جنوبی کوریا کی جانب سے کہاگیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان تین ہفتوں تک منظر عام سے غائب رہے لیکن اس دوران انہوں نے کوئی سرجری نہیں کرائی،حکام کی جانب سے اس بات کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی گئی لیکن کہا گیا ہے کہ کم جونگ کے آپریشن سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔