پاکستان کی قرضہ مؤخر کرنے کیلئے جی 20 ممالک سے درخواست

May 05, 2020

پاکستان نے قرضے کی قسط مؤخر کرنے کیلئے جی 20 ممالک سے باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی قسط مؤخر کرنے کی درخواست کورونا وائرس کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جی 20 ممالک سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی قسط رواں سال دسمبر تک مؤخرکرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان قرضوں میں 1 ارب 46 کروڑ ڈالر کی پرنسپل رقم اور 32 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا سود شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بینکوں نے 236 ارب کا قرض 1 سال تک مؤخر کر دیا

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قرضے کی قسط مؤخر ہونے کی صورت میں پاکستان رواں سال دسمبر تک نئے قرض حاصل نہیں کر سکے گا، البتہ آئی ایم ایف سے قرض اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔