• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 20 اور پیرس کلب کی جانب سے قرضوں کو موخر کرنے کا فارمیٹ تیار

جی 20 اور پیرس کلب کی جانب سے قرضوں کو موخر کرنے کا فارمیٹ تیار


جی 20 اور پیرس کلب کی جانب سے قرضوں کو موخر کرنے کا فارمیٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق جب یہ فارمیٹ تیار ہوگا پاکستان قرضوں کو موخر کرنے کی درخواست دے گا۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جی 20 ممالک کا اجلاس ہوا تھا، جس میں ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جی 20 اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق معیشت کے تحفظ کے لئے مختلف اقدامات جاری ہیں، جبکہ عالمی معیشت میں 5 ٹریلین ڈالر لگائے جائیں گے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین