اے ڈی بی کا پاکستان کو ساڑھے 30 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

May 05, 2020

اے ڈی بی کا پاکستان کو ساڑھے 30 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ساڑھے30 کروڑ ڈالر دے گا۔

وزارت منصوبہ بندی میں کنسیپٹ کلیئرنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق امدادی رقم میں 20 کروڑ ڈالر غریب اور کمزور طبقات کے تحفظ اور ساڑھے 10 کروڑ ڈالر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔