5 سالہ بچہ ہائی وے پر گاڑی لے کر نکل پڑا

May 06, 2020

امریکی ریاست یوٹا میں پولیس نے ہائی وے پر گاڑی دوڑانے والے 5 سالہ بچے کو پکڑ لیا۔

یوٹا میں جب پولیس اہل کاروں نے کم سن بچے کو ہائے وے پر گاڑی چلاتا دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔

بعدازاں پولیس نے اشارہ دیا جس پر 5 سالہ بچے نے گاڑی روک دی۔

بچے نے پولیس کے پوچھنے پر بتایا کہ اس کی ماں نے اسے لمبر گینی کار دلانے سے انکار کر دیا تھا، اس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی کیلیفورنیا سے گاڑی خرید کر لے آئے گا۔

پولیس کے مطابق بچے کے پاس صرف 3 ڈالر تھے جبکہ بچہ گاڑی چلا کر گھر سے تقریباً 5 کلو میٹر دور پہنچ گیا تھا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔