ہائی وے پر گاڑی سے اُترنا ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا

May 08, 2020


چین میں ہائی وے پر گاڑی سے اُترنا ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چین کے صوبے زی جیانگ میں ہائی وے پر ڈرائیور خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، حادثے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی وے پر ٹریفک رواں دواں ہے ایسے میں ایک شخص گاڑی سے اُتر کر ٹائر چیک کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پیچھے سے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں۔

مذکورہ شخص اپنی جان بچانے کے لیے دوسری لین میں آتا ہے تو حادثے سے بال بال بچ جاتا ہے۔